Duration 32:16

علماء سے چار چیزیں چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب Germany

666 721 watched
0
12.8 K
Published 8 Feb 2021

علماء سے چار چیزیں چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کرپٹ سیاستدانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سربراہ مملکت ہی چوری شروع کر دے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ اپوزیشن پر اربوں روپے کے کیسز لیکن کہتے ہیں ہمیں این آر او دیدیں۔ وزیراعظم نے یہ اہم باتیں اسلام آباد میں علما ومشائخ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب ملک کا سربراہ چوری شروع کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم اس خواب سے دور نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں باہر ہیں، کیسے انہیں تقریر کرنے کا موقع دیں۔ یورپ میں کرپشن کرنیوالا تقریر تو دور عوام میں جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔ سنگاپور میں وزیر نے کرپشن پکڑے جانے پر خود کشی کر لی تھی کیونکہ اسے پتا تھا کہ اس کی اب معاشرے میں کوئی عزت باقی نہیں بچی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک میں غربت کی وجوہات ہی یہی ہیں کہ وہاں کے سربراہ اور وزیر پیسہ چوری کرتے ہیں، اس کو ظلم کا نظام کہتے ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world. Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel /c/CapitalTVLive Like us on Facebook: https://www.facebook.com/CapitalTV.PK Follow Us on Twitter: https://twitter.com/CTV_Digital #CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan

Category

Show more

Comments - 2026